سورة طه - آیت 133

وَقَالُوا لَوْلَا يَأْتِينَا بِآيَةٍ مِّن رَّبِّهِ ۚ أَوَلَمْ تَأْتِهِم بَيِّنَةُ مَا فِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ان لوگوں نے کہا کیوں یہ اپنے پروردگار کی کوئی نشانی اپنے ساتھ نہیں لایا؟ لیکن کیا ان تک وہ روشن دلیلیں نہیں پہنچ چکیں جو اگلی کتابوں میں موجود ہیں؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 جس سے اس کا سچا ہونا ہمیں واضح طور پر معلوم ہوجاتا ہے۔ ف 9 یعنی اس سے زیادہ آپ کی سچائی پر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ پہلی تمام آسمانی کتابیں آپ کی آمد کی خبر دے رہی ہے یقینا یہ خبر اہل کتاب کو معلوم ہے اور ان کے واسطہ کفار مکہ تک پہنچ چکی ہے۔