سورة طه - آیت 109

يَوْمَئِذٍ لَّا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَرَضِيَ لَهُ قَوْلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس دن سفارشیں کچھ کام نہ دیں گی، مگر ہاں جس کو خدائے رحمان اجازت دے اور اس کا زبان کھولنا پسند فرمائے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یا جس کے لئے (سفارش کرنے کی) رحمان اجازت دے اور اس کے لئے وہ بات سننا پسند کرے۔ نظم قرآن سے یہ دونوں معنی مفہوم ہوتے ہیں اور دونوں صحیح اور دوسری آیات سے مطابقت رکھتے ہیں۔ (سورہ مریم 87، سبا 23 زخرف 86 نجم 26)