سورة طه - آیت 101

خَالِدِينَ فِيهِ ۖ وَسَاءَ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِمْلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہمیشہ اسی حالت میں رہے گا، کیا ہی برا بوجھ ہے جو یہ قیامت کے دن اپنے اوپر لاد رہے ہوں گے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 اس سے بھاگنا چاہیں گے مگر وہ ان پر لدار رہے گا۔ یہ وعید ہے۔ ف 2 یہ اس دہشت اور سراسیمگی کی کیفیت کا ذکر ہے جس میں یہ مشرک اور کافر قیاتم کے روز مبتلا ہوں گے۔ قیامت کے دن مختلف احوال اور مقامات ہوں گے جن کا متعدد آیات میں ذکر پایا جاتا ہے اور ان ماقمات میں کفار کی مختلف حالتیں ہوں گی۔ لہٰذا ان آیات میں تعارض نہیں ہے۔ (کذا فی الشور کافی)