سورة طه - آیت 79
وَأَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهُ وَمَا هَدَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور فرعونن نے اپنی قوم پر راہ (نجات) گم کردی، انہیں سیدھی راہ نہیں دکھائی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 کیونکہ اس نے جب بنی اسرائیل کا پیچھا کرنے کیلئے اپنی قوم کو ساتھ لیا تھا تو یہ کہا تھا کہ موسیٰ اور ان کے ساتھی ہم سے بچ کر نہیں جاسکتے اس لئے کہ وہ خشک راستے پر جا رہے ہیں اور ان کے سامنے سمندر ہے۔ مگر ہوا یہ کہ بنی اسرائیل تو بچ کر نکل گئے، اور فرعون اپنی پوری قوم سمیت تباہ ہوگیا۔