سورة طه - آیت 70
فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ هَارُونَ وَمُوسَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
چنانچہ (ایسا ہی نتیجہ نکلا) تمام جادوگر بے اختیار سجدے میں گر پڑے اور پکارے، ہم ہارون اور موسیٰ کے خدا پر ایمان لائے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 أُلۡقِيَ (گرا دیئے گئے) یعنی بے ساختہ اور اس سرعت سے سجدہ میں گر پڑے جیسے کسی چیز نے انہیں گرا دیاہے۔ (کبیر)