سورة طه - آیت 49

قَالَ فَمَن رَّبُّكُمَا يَا مُوسَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(چنانچہ وہ گئے اور) فرعون نے پوچھا اگر ایسا ہی ہے تو بتلاؤ تمہارا پروردگار کون ہے اے موسی؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی وہ کون ہے جسے تم نے مجھے چھوڑ کر اپنا رب بنا لیا ہے؟ واضح رہے کہ فرعون اپنے آپ کو مصر کا رب اعلیٰ بھی سمجھتا تھا۔ (نازعات :24) اور الٰہہ یعنی معبود بھی چنانچہ قصص میں ہے۔İيَٰٓأَيُّهَا ٱلۡمَلَأُ مَا عَلِمۡتُ لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرِيĬ کہ مجھے معلوم نہیں کہ میرے سوا تمہارا کوئی اور الہٰہ بھی ہو۔ (آیت 38)