سورة طه - آیت 44

فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيِّنًا لَّعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر جب اس کے پاس پہنچو تو (سختی کے ساتھ پیش نہ آنا) نرمی سے بات کرنا (تمہیں کیا معلوم؟) ہوسکتا ہے نصیحت پکڑ لے یا (عواقب سے) ڈر جائے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 کیونکہ ایک سرکش آدمی کے راہ راست پر آنے کی یہی دو صورتیں ہیں۔