سورة طه - آیت 35

إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور بلاشبہ تو ہمارا حال دیکھ رہا ہے (ہم سے کسی حال میں غافل نہیں)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 یعنی جب ہم بچے تھے اس وقت بھی تو نے ہماری پرورش کی اور ہمیں دشمنوں سے محفوظ رکھا اب بھی ہم پر احسان فرما اور فرعون کے شر سے محفوظ رکھ۔