سورة طه - آیت 7
وَإِن تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَإِنَّهُ يَعْلَمُ السِّرَّ وَأَخْفَى
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اگر تم پکار کے بات کہو (تو اس کی سماعت اس کی محتاج نہیں) کیونکہ وہ بھیدوں کا جاننے والا ہے، زیادہ سے زیادہ چھپے بھیدوں کو بھی۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7 بھید سے مراد وہ بات ہے جو تنہائی میں چپکے سے کہی جائے اور اس سے زیادہ چھپی بات وہ ہے جو ابھی دل میں ہو اور زبان تک نہ آئی ہو۔