سورة طه - آیت 3
إِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ تو اس لیے نازل ہوا ہے کہ جو دل (انکار و بدعملی کے نتائج سے) ڈرنے والا ہے، اس کے لیے نصیحت ہو (جو ڈرنے والے نہیں وہ کبھی اس کی صداؤں پر کان نہیں دھریں گے)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 اور جسے خدا کا ڈر نہ ہو اسے صحیح راستہ پر ڈال دینا تمہارے ذمہ نہیں ہے۔