سورة مريم - آیت 93
إِن كُلُّ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمَٰنِ عَبْدًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آسمان اور زمین میں جو کوئی بھی ہے وہ اسی لیے ہے کہ اس کے آگے بندگی کا سر جھکائے حاضر ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 جیسے دوسری آیت میں فرمایا : İوَكُلٌّ أَتَوۡهُ دَٰخِرِينَ Ĭ اور سب اس کے سامنے کان پکڑے حاضر ہوں گے۔ (نمل :87)