سورة مريم - آیت 82
كَلَّا ۚ سَيَكْفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمْ وَيَكُونُونَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
لیکن ہرگز ایسا ہونے والا نہیں وہ (قیامت کے دن) ان کی بندگی سے صاف انکار کرجائیں گے وہ الٹے ان کے مخالف ہوں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی بجائے اس کے کہ وہ ان کے لئے بچائو کا سبب بنیں الٹا ان کی پکڑ کا سبب بنیں گے اور باعث حسرت، ان معبودوں کے اتحاد و اتفاق کی وجہ سے ان کوشئ واحد فرض کر کے ” ضِدًّا “ صیغہ واحد کا لا گیا ہے کہ حدیث میں ہے،( وَهُمْ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ)(کبیر)