سورة مريم - آیت 78
أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمِ اتَّخَذَ عِندَ الرَّحْمَٰنِ عَهْدًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ جو ایسا کہتا ہے تو کیا اس نے غیب کو جھانک کے دیکھ لیا ہے؟ یا خدا سے کوئی عہد لے لیا ہے کہ اسے ایسا کرنا ہی پڑے گا؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی یہ بات ” کہ وہ جنت میں جائے گا اور وهاں مال ودولت پائے گا تو وه هی کرسکتا ہے جس نے علم غیب پر اطلاع پالی ہو یا ” عالم الغیب نے خود اسے اطلاع دے دی ہو۔(کبیر)