سورة مريم - آیت 54

وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِسْمَاعِيلَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَكَانَ رَسُولًا نَّبِيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (اے پیغمبر) الکتاب میں (یعنی قرآن میں) اسماعیل کا ذکر کر، بلاشبہ وہ اپنے قول کا سچا تھا اور (اللہ کا) فرستادہ نبی تھا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف6 حضرت ہارون اگرچہ عمر میں حضرت موسیٰ سے بڑے تھے مگر انہیں پیغمبر ی اس وقت ملی جب حضرت موسیٰ (علیه السلام)نے درخواست کی۔ (دیکھیے آیت 30-29)