سورة مريم - آیت 53

وَوَهَبْنَا لَهُ مِن رَّحْمَتِنَا أَخَاهُ هَارُونَ نَبِيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

نیز اپنی رحمت سے (رفاقت و مددگار کے لیے) ہارون عطا فرمایا کہ اس کا بھائی تھا اور نبی تھا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 بھید کہنے سے مراد بازداری کی باتیں کرتا ہے اور دوسرے معنی یعنی ” بلند کر کے نزدیک بلایا ۔ اس لحاظ سے ہیں کہ تابعین کی ایک جماعت سے منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کو اتنا قریب کیا کہ انہوں نے لوح محفوظ پر قلم چلنے کی آواز سنی کذا قال السدی (شوکانی ابن کثیر) حضرت ہارون اگرچہ عمر میں حضرت موسیٰ سے بڑے تھے مگر انہیں پیغمبر اس وقت ملی جب حضرت موسیٰ نے درخواست کی۔ (دیکھیے آیت 30-29)