سورة مريم - آیت 44

يَا أَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّيْطَانَ ۖ إِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ لِلرَّحْمَٰنِ عَصِيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے میرے باپ ! شیطان کی بندگی نہ کر، شیطان تو خدائے رحمان سے نافرمان ہوچکا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 جب وہ خود خدا کا مخالف ہے تو ظاہر ہے کہ وہ اپنا کہنا ماننے والوں کو بھی خدا کی مخالفت کی راہ پر لگائے گا۔ اس سے کسی قسم کی صحیح ہدایت کی توقع سراسر حماقت ہے۔