سورة مريم - آیت 20

قَالَتْ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي غُلَامٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ وَلَمْ أَكُ بَغِيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مریم بولی یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میرے لڑکا ہو، حالانکہ کسی مرد نے مجھے چھوا نہیں اور نہ میں بدچلن ہوں؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یعنی تیرے ہاں بچہ کی پیدائش عام عادت کے مطابق نہیں بلکہ معجزہ کے طور پر ہوگی۔ ف 8 یعنی بن باپ کا لڑکا پیدا ہوگا۔ اللہ کی قدرت ہے۔ (موضح)