سورة مريم - آیت 18

قَالَتْ إِنِّي أَعُوذُ بِالرَّحْمَٰنِ مِنكَ إِن كُنتَ تَقِيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مریم اسے دیکھ کر (گھبرائی گئی، وہ) بولی اگر تو نیک آدمی ہے تو میں خدائے رحمن کے نام پر تجھ سے پناہ مانگتی ہوں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی دیکھنے میں تم نہایت پاکباز اور پرہیز گار نظر آرہے ہو اگر تم واقعی خدا سے ڈرنے والے ہو تو میں تمہیں خدا کا واسطہ دیتی ہوں کہ میرے پاس سے چلے جائو اور مجھ سے کوئی تعرض نہ کرو۔ (شوکانی)