سورة مريم - آیت 17
فَاتَّخَذَتْ مِن دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر اس نے ان لوگوں کی طرف سے پردہ کرلیا، پس ہم نے اس کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا، اور وہ ایک بھلے چنگے آدمی کے روپ میں نمایاں ہوگیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 بعض مفسرین نے اگرچہ رُوحَنَا ہماری (روح) سے مراد حضرت عیسیٰ کی روح مراد لی ہے مگر زیادہ تر قرین قیاس یہی ہے کہ اس سے مراد حضرت جبرئیل ہی لئے جائیں جیسا کہ آگے فرمایا جا رہا ہے کہ وہ ایک اچھے خاصے پورے آدمی کی شکل میں ان کے سامنے آگیا۔ (فتح القدیر)