سورة مريم - آیت 6

يَرِثُنِي وَيَرِثُ مِنْ آلِ يَعْقُوبَ ۖ وَاجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ایسا وارث جو میرا بھی وارث ہو اور خاندان یعقوب (کی برکتوں) کا بھی، اور پروردگار اسے ایسا کردیجیو کہ (تیرے اور تیرے بندوں کی نظر میں) پسندیدہ ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی پیغمبری کا وارث ہوجیسا کہ جمہور مفسرین نے بیان کیا ہے ۔کیونکہ پیغمبروں کے مال و دولت کا کوئی وارث نہیں ہوتا۔ آنحضرت ﷺنے فرمایا ہے : ہم انبیاء کا کوئی وارث نہیں ہوتا۔آنحضرتﷺ نے فرمایاہے:ہم انبیا کا کوئی وارث نہیں ہوتا ہم جو مال چھوڑتے ہیں وہ صدقہ ہوتا ہے( ابن کثیر)