سورة الكهف - آیت 96

آتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا سَاوَىٰ بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ قَالَ انفُخُوا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَعَلَهُ نَارًا قَالَ آتُونِي أُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(اس کے بعد اس نے حکم دیا) لوہے کی سلیں میرے لیے مہیا کردو پھر جب (تمام سامان مہیا ہوگیا اور) دونوں پہاڑوں کے درمیان اٹھا کر ان کے برابر کردی تو حکم دیا (بھٹیاں سلگاؤ اور) اسے دھونکو پھر جب (اس قدر دھونکا گیا کہ) بالکل آگ (کی طرح لال) ہوگئی تو کہا تانبا لاؤ، اس پر انڈیل دیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی پتھر اور اینٹ کی بجائے میں تمہیں لوہے کی دیوار بنا کر دوں گا میرے لئے لوہے کے تختے مہیا کردو۔ ف 5 تانبا اس لئے پگھلا کر ڈالا کہ درزوں میں بیٹھ جائے اور ساری دیوار جم کر ایک پہاڑ کی مانند ہوجائے۔ صاز موضح)