سورة الكهف - آیت 76

قَالَ إِن سَأَلْتُكَ عَن شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلَا تُصَاحِبْنِي ۖ قَدْ بَلَغْتَ مِن لَّدُنِّي عُذْرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

موسی نے کہا اگر پھر میں نے کچھ پوچھا تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیے گا۔ اس صورت میں آپ پوری طرح معذور سمجھے جائیں گے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی میرا ساتھ چھوڑ دینے کے لئے آپ کو پورا عذر مل گیا۔ اس میں خضر کی انتہائی تعریف ہے۔ (کبیر)