سورة الإسراء - آیت 106

وَقُرْآنًا فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَىٰ مُكْثٍ وَنَزَّلْنَاهُ تَنزِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے قرآن کو الگ الگ ٹکڑوں میں منقسم کردیا تاکہ تم ٹھہر ٹھہر کر لوگوں کو سناتے رہو، اور (یہی وجہ ہے کہ) اسے بیک دفعہ نہیں اتار دیا، بتدریج اتارا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی اس کی سورتیں اور آیتیں جدا جدا رکھیں ف 5 تاکہ اس کے پڑھنے یاد کرنے اور اس پر عمل کرنے میں آسانی ہو اور اس کے مطالب موقع ومحل کے اعتبار سے ذہن نشین ہوجائیں اور آئندہ کسی آیت کے بے موقع استعمال کی گنجائش باقی نہ رہے۔