سورة الإسراء - آیت 81

وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور تیرا اعلان یہ ہو کہ دیکھو حق ظاہر ہوگیا اور باطل نابود ہوا، اور باطل اسی لیے تھا کہ نابود ہو کر رہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 چنانچہ چند ہی سال کے بعد آنحضرتﷺ فاتحانہ شان کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے ایک روایت میں ہے : آپ کعبہ کے پاس تشریف لے گئے۔ آپ کے ہاتھ میں لکڑی تھی۔ اس لکڑی سے ایک ایک بت پر ضرب لگاتے اور یہ آیت İ‌قُلۡ ‌جَآءَ ٱلۡحَقُّĬتلاوت فرماتے جاتے۔ (بخاری)