سورة الإسراء - آیت 19

وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ وَسَعَىٰ لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَٰئِكَ كَانَ سَعْيُهُم مَّشْكُورًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن جو کوئی آخرت کا طالب ہوا اور اس کے لیے جیسی کچھ کوشش کرنی چاہیے وہی کوشش کی نیز ایمان بھی رکھتا ہے تو (اس کے لیے دائمی کامیابیاں ہیں اور) ایسے ہی لوگ ہیں جن کی کوشش مقبول ہوگی۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 یعنی وہ اس کا پھل ضرور پائے گا اور ان کے اعمال کا کئی گنا بدر دیا جائے گا حدیث میں ہے : الحسنہ بعشر امثالھا الی سبع مائۃ ضعف کہ نیکی کا ثواب دس گنا سے سات سو گنا تک ملے گا۔“ ہوسکتا ہے کہ ” مشکوراً“ سے اسی طرف اشارہ ہو