سورة الإسراء - آیت 11
وَيَدْعُ الْإِنسَانُ بِالشَّرِّ دُعَاءَهُ بِالْخَيْرِ ۖ وَكَانَ الْإِنسَانُ عَجُولًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (دیکھو) جس طرح انسان اپنے لیے بھلائی کی دعائیں مانگتا ہے، اسی طرح (بسا اوقات) برائی بھی مانگنے لگتا ہے (اگرچہ نہیں جانتا کہ یہ اس کے لیے برائی ہے) اور حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی جلد باز ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی اپنے لئے یا اپنی اولاد اور گھر والوں کیلئے . ف 4 اس لئے جو منہ میں آتا ہے اپنے رب سے مانگنے لگتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا اس پر بڑا فضل و کرم ہے جو اس کی بد دعا کو فوراً قبول نہیں کرتا اور اگر کہیں قبول کرے تو وہ تباہ و برباد ہوجائے۔ (رازی)