سورة الإسراء - آیت 8

عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يَرْحَمَكُمْ ۚ وَإِنْ عُدتُّمْ عُدْنَا ۘ وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ حَصِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کچھ عجب نہیں کہ تمہارا پروردگار تم پر رحم فرمائے (اگر اب بھی باز آجاؤ) لیکن اگر تم پھر سرکشی و فساد کی طرف لوٹے تو (اللہ فرماتا ہے) ہماری طرف سے بھی پاداش عمل لوٹ آئے گی، اور (یاد رکھو) ہم نے منکرین حق کے لیے جہنم کا قید خانہ تیار کر رکھا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 یعنی قتل اور قید ہوگئے اور جلا وطنی یا جزیہ کی ذلت برداشت کرنا پڑیگی۔ چنانچہ بنو قریظہ اور بنو نضیر وغیرہ کو مسلسلمانوں کے ہاتھوں میں سزا ملی۔