سورة الإسراء - آیت 3

ذُرِّيَّةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَبْدًا شَكُورًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تم ان لوگوں کی نسل ہو جنہیں ہم نے (طوفان کی ہلاکت سے نجات دی تھی اور) نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کرایا تھا، اور وہ ایک شکر گازر بندہ تھا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یعنی میرے سوا کسی اور پر اعتماد اور بھروسا نہ کرو اور نہ میرے سوا کسی سے ہدیات اور مد طلب کرو۔