سورة الإسراء - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یہ سورۃ مکہ معظمہ میں (معراج کے موقع پر نازل ہوئی۔ البتہ بعض نے کہا ہے کہ اس کی تین آیتیں (80,76,60) مدنی ہیں۔ مقاتل نے چوتھی آیت 107 کو بھی مدنی بتایا ہے حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ آنحضرت سورۃ اسرائیل اور زمر ہر رات پڑھا کرتے تھے۔ (شوکانی)