سورة النحل - آیت 127
وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ ۚ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(اے پیغمبر) صبر کر اور تیرا صبر کرنا نہیں ہے مگر اللہ کی مدد سے اور ان لوگوں کے حال پر غم نہ کھا، نہ ان کی مخالفانہ تدبیروں سے دل تنگ ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی کافروں کی گمراہی اور بری حرکات کا۔