وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّن بُيُوتِكُمْ سَكَنًا وَجَعَلَ لَكُم مِّن جُلُودِ الْأَنْعَامِ بُيُوتًا تَسْتَخِفُّونَهَا يَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَيَوْمَ إِقَامَتِكُمْ ۙ وَمِنْ أَصْوَافِهَا وَأَوْبَارِهَا وَأَشْعَارِهَا أَثَاثًا وَمَتَاعًا إِلَىٰ حِينٍ
اور (دیکھو) اللہ نے تمہارے گھروں کو تمہارے لیے سکونت کی جگہ بنا دیا۔ نیز تمہارے لیے چارپایوں کی کھالوں سے گھر بنا دیے (یعنی خیمے، جنہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ اپنے ساتھ لیے پھرتے ہو) کوچ کرو یا اقامت کی حالت میں ہو، دونوں حالتوں میں نہایت سبک۔ اور پھر چارپایوں کی اون سے اوروں سے اور بالوں سے کتنے ہی سامان اور مفید چیزیں بنا دیں کہ ایک خاص وقت تک کام دیتی ہیں۔
ف 10 یعنی چمڑے کے خیمے بناتے ہو جو عرب میں بہت استعمال ہوتے ہیں۔ اس سورۃ میں خاص طور پر اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔ اس بنا پر اس کو ” سورۃ النِعَم“ بھی کہتے ہیں۔ ف 1 یعنی زندگی یا جب تک قیامت نہیں آئے گی تم انہیں استعمال کرنے والوں سے فائدہ اٹھاتے رہو گے۔