سورة النحل - آیت 51

وَقَالَ اللَّهُ لَا تَتَّخِذُوا إِلَٰهَيْنِ اثْنَيْنِ ۖ إِنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ فَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اللہ نے فرمایا دو دو معبود اپنے لیے نہ بناؤ، حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ وہی ایک معبود ہے۔ تو دیکھو صرف میں ہی ہوں، پس صرف مجھی سے ڈرو۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 اور یہ بتایا کہ آسمان و زمین کی تمام چیزیں اللہ تعالیٰ کی مطیع اور فرمانبردار ہیں۔ اب اس کے بعد شرک سے منع فرمایا۔ (شوکانی)