سورة النحل - آیت 46

أَوْ يَأْخُذَهُمْ فِي تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یا ایسا ہو کہ عین اس وقت جب وہ (اپنی کوششوں میں) تگ و دو کر رہے ہوں عذاب الہی انہیں آپکڑے ؟ کہ وہ اللہ کو (اپنی تدبیروں سے) عاجز نہیں کردے سکتے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی اس کی پکڑ سے بچ کر کہیں نہیں بھاگ سکتے۔ (وحیدی)