سورة النحل - آیت 40

إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَاهُ أَن نَّقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جب ہم ارادہ کرتے ہیں کہ کوئی چیز پیدا کریں تو اس کے سوا ہمیں اور کچھ کہنا نہیں ہوتا کہ کہہ دیتے ہیں ہوجا اور بس وہ ہوجاتا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 یعنی جس کی قدرت کا یہ حال ہو اس کے لئے مردوں کو دوبارہ زندہ کرنا کچھ مشکل نہیں۔