سورة النحل - آیت 28

الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ ظَالِمِي أَنفُسِهِمْ ۖ فَأَلْقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِن سُوءٍ ۚ بَلَىٰ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تب وہ اطاعت کا اظہار کریں گے اور کہیں گے ہم نے تو (اپنی دانست میں) کوئی برائی کی بات نہیں کی تھی۔ (لیکن اہل علم جواب دیں گے) ہاں تم نے ضرور کی اور تم جو کچھ کرتے رہے ہو اللہ اس سے اچھی طرح واقف ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 تم تو سب سے برا کام یعنی شرک کیا کرتے تھے۔ (وحیدی) ف 4 اب انکار کرنے سے کیا ہوتا ہے۔ ساری عمر تو ایمان والوں سے لڑتے جھگڑتے رہے۔ اب عاجز آگئے تو لگے صلح کی پیشکش کرنے (وحیدی)