سورة الحجر - آیت 85

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ ۗ وَإِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ ۖ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے کسی مصلحت ہی سے بنایا ہے (بے کار کو نہیں بنایا ہے) اور یقینا مقررہ وقت آنے والا ہے۔ پس (اے پیغبر) چاہیے کہ حسن و خوبی کے ساتھ (مخالفوں کی مخالفتوں سے) درگزر کرو۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی یہ اگر آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو آپ صبر اور درگزر سے کام لیجیے وقت آنے پر ان کو ضرور بدلہ دیا جائے گا۔