سورة الحجر - آیت 79
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
انہیں بھی ہم نے ظلم و سرکشی کی) سزا دی اور یہ دونوں بستیاں (یعنی قوم لوط کی اور قبیلہ مدین کی) شارع عام پر سب کو دکھائی دیتی ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی قوم لوط اور اصحاب ایکہ کا علاقہ۔ قریش ان دونوں سے گزر کرشام آتے جاتے تھے۔ مدین اور ایکہ بھی مراد ہو سکتے ہیں۔ (قرطبی)