سورة الحجر - آیت 66
وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَٰلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَٰؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُّصْبِحِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
غرض کہ ہم نے لوط پر حقیقت حال واضح کردی کہ ہلاکت کا ظہور ہونے والا ہے اور باشندگان شہر کی بیخ و بنیاد صبح ہوتے ہوتے اکھڑ جانے والی ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 سب بلاک کردیئے جائیں گے۔ ان میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچے گا۔ (شوکانی)