سورة الحجر - آیت 64

وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہمارا آنا ایک امر حق کے لیے ہے اور اپنے بیان میں سچے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 جس کے ہونے میں کوئی شک نہیں اور وہ ہے حق تعالیٰ کی طرف سے عذاب کا اٹل فیصلہ۔ (شوکانی)