سورة ابراھیم - آیت 38

رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ ۗ وَمَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّهِ مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے ہمارے پروردگا ! ہم جو کچھ چھپاتے ہیں وہ بھی تو جانتا ہے، جو کچھ ظاہر کرتے وہ بھی تیرے علم میں ہے، آسمان اور زمین کی کوئی چیز نہیں جو تجھ سے پوشیدہ ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2۔ یعنی جو کچھ ہم زبان سے ادا کرتے ہیں اسے بھی تو سنتا ہے اور جو خیالات و جذبات ہم زبان سے ادا نہیں کرتے یا نہیں کرسکتے بلکہ ہمارے دل کی گہرائیوں میں مستور ہیں ان سے بھی تو خوب واقف ہے ہوسکتا ہے کہ ظاہر میں سب اولاد کے لئے دعا کی ہو اور دل میں داعیہ پیغمبر آخر الزمان ﷺ کے لئے دعا کا ہو۔ (کذافی الموضح)۔