سورة ابراھیم - آیت 33
وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَائِبَيْنِ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اسی طرح سورج اور چاند بھی مسخر کردیے ہیں کہ ایک خاص دستور پر برابر چلے جارہے ہیں اور رات اور دن کا ظہور بھی مسخر ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کے چلنے کے لئے جو نظام اور ضابطہ مقرر کردیا ہے اس پر لگاتار چلے جا رہے ہیں نہ کبھی تھمتے ہیں اور نہ بگڑتے ہیں اور نہ رفتار میں کمی یا زیادتی ہوتی ہے۔ ف 4۔ دن کو کام کام کرتے ہو اور رات کو سوتے اور آرام کرتے ہو۔