سورة ابراھیم - آیت 32

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَّكُمْ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهَارَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ اللہ ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور (زمین پر) اوپر سے پانی برسایا جس کی آبیاری سے طرح طرح کے پھل پیدا ہوتے ہیں کہ تمہارے لیے غذا کا سامان ہیں اور جہاز تمہارے لیے مسخر کردیے کہ اس کے حکم سے (یعنی اس کے ٹھہرائے ہو قانون کے ماتحت) سمندر میں چلنے لگیں، نیز دریا بھی تمہارے لیے مسخر کردیئے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1۔ یعنی وہ اللہ جس کی ناشکری پر تم کمربستہ ہو، جس کی اطاعت اور بندگی سے روگردانی کر رہے ہو اور جس کے ساتھ بلا دلیل شرک بنا رہے ہو اس کے احسانات پر غور کرو۔ وہ تو وہ ذات ہے… ف 2۔ تم ان سے اپنی کھیتیاں سیراب کرتے ہو اور ان میں جہاز اور کشتیاں چلاتے ہو۔