سورة یوسف - آیت 95
قَالُوا تَاللَّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سننے والوں نے کہا بخدا تم تو اب تک اپنے (اسی) پرانے خبط میں پڑے ہو (یعنی یوسف کا تو نام و نشان بھی نہ رہا اور تمہیں اس کی واپسی کے خواب آرہے ہیں)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9۔ یوسف ( علیہ السلام) کی محبت میں غرق ہے۔ تجھے تو ہر آن یوسف ہی نظرآتا ہے۔