سورة یوسف - آیت 79

قَالَ مَعَاذَ اللَّهِ أَن نَّأْخُذَ إِلَّا مَن وَجَدْنَا مَتَاعَنَا عِندَهُ إِنَّا إِذًا لَّظَالِمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یوسف نے کہا اس بات سے اللہ کی پناہ کہ ہم اس آدمی کو چھوڑ کر جس کے پاس ہمارا سامان نکلا کسی دوسرے کو پکڑیں، اگر ایسا کریں تو ہم ظالم ٹھہریں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10۔ اور ظلم ہم کو نہیں سکتے۔ بنیامین حقیقت میں چور نہیں تھے اس لئے حضرت یوسف ( علیہ السلام) نے یہ کہا کہ جس کے پاس ہم نے اپنا سامان پایا۔