سورة یوسف - آیت 3

نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ هَٰذَا الْقُرْآنَ وَإِن كُنتَ مِن قَبْلِهِ لَمِنَ الْغَافِلِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(اے پیغمبر) اس قرآن کی وحی کر کے ہم تجھے بہتر طریقہ پر (پچھلی) سرگزشتیں سناتے ہیں اور یقینا قرآن کے نازل ہونے سے پہلے تو انہی لوگوں میں سے تھا جو (ان سرگزشتوں سے) بے خبر تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4۔ جس میں عقل رکھنے والوں کے لئے عبرت کا بڑا سامان ہے۔ ” القصص“ یہ قَصَّ یَقُصُّ کا مصدر ہے قصہ کی جمع نہیں ہے۔ (دیکھئے جواب اہل العلم ص 1۔20 بنا برایں مطلب یہ ہوا کہ یہ واقعہ ہم بہترین انداز میں بیان کر رہے ہیں۔