سورة ھود - آیت 75
إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَحَلِيمٌ أَوَّاهٌ مُّنِيبٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
حقیقت یہ ہے کہ ابراہیم بڑا ہی بردبار، بڑا ہی نرم دل اور (ہرحال میں) اللہ کی طرف رجوع ہو کر رہنے والا تھا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی بحث و تکرار کا برا نہ مانا بلکہ ان کا نہایت پیار سے ذکر کیا۔