سورة ھود - آیت 72

قَالَتْ يَا وَيْلَتَىٰ أَأَلِدُ وَأَنَا عَجُوزٌ وَهَٰذَا بَعْلِي شَيْخًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عَجِيبٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ بولی افسوس مجھ پر کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ میرے اولاد ہو حالانکہ میں بڑھیا ہوگئی ہوں اور یہ میرا شوہر بھی بوڑھا ہوچکا ہے؟ یہ تو بڑی ہی عجیب بات ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6۔ قدیم مفسرین (رح) کہتے ہیں۔ اور یہی بائیبل سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کی عمر اس وقت سو سال اور حضرت سارہ کی عمر نوے سال تھی۔