سورة البقرة - آیت 147

الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یقین کرو یہ (تحویل قبلہ کا) معاملہ تمہارے پروردگار کی طرف سے امر حق ہے (اور جو بات حق ہو تو وہ اپنے قیام و ثبات سے اپنی حقانیت کا اعلان کردے گی) پس دیکھو ایسا نہ ہو کہ تم شک کرنے والوں میں سے ہوجاؤ

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 اس میں تنبیہ ہے کہ منافقین اور یہود کے پروپکنڈے سے متاثر نہیں ہونا چاہیے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حق لے کر آئے ہیں جو شک وشبہ سے بالا تر ہے۔ (قرطبی۔ المنار)