سورة ھود - آیت 20

أُولَٰئِكَ لَمْ يَكُونُوا مُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَمَا كَانَ لَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ۘ يُضَاعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ ۚ مَا كَانُوا يَسْتَطِيعُونَ السَّمْعَ وَمَا كَانُوا يُبْصِرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ لوگ نہ تو زمین میں ( اللہ کو) عاجز کردینے والے تھے نہ اللہ کے سوا ان کا کوئی کارساز تھا، انہیں دوگنا عذاب ہوگا (کیونکہ ان کی سرکشی اور ہٹ دھرمی ایسی تھی کہ) نہ تو حق بات سن سکتے تھے نہ (حقیقت کی روشنی پر) نظر تھی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3۔ جو انہیں اللہ کے عذاب اور پکڑ سے بچا سکے۔ (کبیر)۔ ف 4۔ یعنی اللہ پربہتان باندھا۔ ان کو کیسے معلو ہوا کہ فلاں فلاں بت یا بزرگ ان کو بچالیں گے؟ نہ غیب کی باتیں انہوں نے سنیں نہ غیب دیکھا۔ (وقریبا من ھذافی الروح