سورة ھود - آیت 11

إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مگر ہاں ! جو صبر کرتے ہیں اور نیک عمل کی راہ چلتے ہیں تو ان کا حال ایسا نہیں ہوتا، ایسے ہی لوگ ہیں جن کے لیے بخشش ہے اور بہت بڑا اجر ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8۔ یعنی وہ ایسا نہیں کرتے بلکہ جب تکلیف آتی ہے تو صبر کرتے ہیں اور جب خوشحالی اور نعمت سے سرفراز ہوتے ہیں تو شکر بجا لاتے ہیں۔ حدیث میں ہے ” مومن کے لئے ہر حالت خیرو برکت کا سبب بنتی ہے اسے تکلیف پہنچتی ہے تو صبر کرتا ہے اور خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو شکر بجا لاتا ہے تو یہ بھی اس کے حق میں بہتر ہے۔ (ابن کثیر)۔